Contact Us

سرکل احمد پور شرقیہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اے ایس پی حسیب جاوید میمن

ASP Haseeb Javaid Memon

ایس ڈی پی او کی چوہدری احمد علی سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کچہری روڈ کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

احمد پور شرقیہ: اے ایس پی حسیب جاوید میمن نے کہا ہے کہ سرکل احمد پور شرقیہ کو  امن کا گہوارہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ، سرکل کے شہری علاقوں احمد پور شرقیہ،  اوچ شریف ، چنی گوٹھ میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے پولیس موبائل گشت کے ساتھ  موٹر سائیکل اسکواڈ گشت جبکہ شاہراہوں سمیت دیہی علاقوں میں پولیس موبائلز پر موثر  گشت  کیا جارہا یے ، جس کی وہ خود مانیٹرنگ کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری احمد علی  سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کچہری روڈ احمد پور شرقیہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تاجروں کے کاروبار کو تحفظ دینا اور امن و امان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ، شہر کے اہم کاروباری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ سکیورٹی گارڈ بھی تعینات کئے جائیں ، دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس کے علاوہ جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والے عناصر کی فہرستیں مرتب کرکے سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کو بھجوا دی ہیں اور ایسے عناصرِ کی کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت کی ہے ، اس کے علاوہ سرکل بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم بھی جاری ہے جس میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، اے ایس پی حسیب جاوید میمن نے میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر , منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کو گرفتار کرکے جرائم سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ   منشیات جیسی لعنت سے نوجوانوں کو بچا سکیں ، انہوں نے کہا اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، ایسے عناصر کی نشاندہی معاشرہ کے ہر ذی شعور انسان کا فرض ہے

مزید پڑھیں