بہاولپور 6 /جولائی( )ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب، لاہور سرفراز احمد فلکی نے بہاول پور ریجن کا دورہ کیا۔ ریجنل آفس پہنچنے پر پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔دریں اثناء ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی کو پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرفراز احمد فلکی نے پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کے زیر تعمیر ریجنل آفس اور پولیس لائن بہاول پور کا دورہ کیا اور ایس ڈی او حامد بخاری سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے بہاول پور ریجن کی پٹرولنگ پوسٹ میلسی لنک کا بھی دورہ کیا اور پٹرولنگ عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود ملازمین سے ان کے مسائل دریافت کئے اورپنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔