اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عید الفطر سے چبوترا بازار روڈ گندے پانی کی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے شیخ محمد مسلم پرویز

Sewerage issue in Ahmedpur East

علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی متعدی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے مگر ارباب بلدیہ تاحال ٹس سے مس نہیں ہوئے — ڈپٹی کمشنر بہاولپور احمد پور شرقیہ کا وزٹ کر کے سیوریج کے سلگتے ہوئے مسئلے کا از خود جائزہ لیں تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین کا مطالبہ

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) تاجر خدمت گروپ کے چیئرمین شیخ محمد مسلم پرویز نے کہا ہے کہ بلدیہ کے قریب چبوترا بازار روڈ گندے پانی کی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے علاقے مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے

 روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے لے کر اب تک سیورج کے اوارہ گندے پانی نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ ارباب بلدیہ کی توجہ اس جانب موضوع کرائی مگر ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہو سکی

انہوں نے کہا کہ اگر گندے پانی کا فی الفور نکاس نہ کیا گیا تو علاقے میں متعدی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے

شیخ محمد مسلم پرویز نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر احمد پور شرقیہ کا وزٹ کر کے سیورج کے سلگتے ہوئے مسئلے کا از خود جائزہ لیں تاکہ اصلاح ایوال کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں

Sheikh Muhammad Muslim Parvaiz
شیخ محمد مسلم پرویز

مزید پڑھیں