وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون کی پی پی 270 علی پور جتوئی سے روزنامہ احمدپورشرقیہ سے ٹیلفونک گفتگو
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سردار ملک خالد محمو دوارن ایم پی اے نے کہا ہے کہ 17جولائی کو پنجاب اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔ پنجاب کے عوام شیر کے انتخابی نشان کے حامل اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر نوا زشریف کی قیادت پر ایک بار پھر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 270 علی پور جتوئی سے روزنامہ نوائے احمدپورشرقیہ سے ٹیلیفونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہاں وہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کی محترمہ زہرہ کی انتخابی مہم میں معاونت کررہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے اپنے سیاسی معاون سردار ملک خالد محمود وارن کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے اُمیدواروں کی معاونت کی ذمہ داری سونپی ہے۔