گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ 43 ویں آل پاکستان علامہ اقبال زو لسانی تقریری مقابلہ میں بینظیر بھٹو میڈل حاصل کیا
بہاولپور( پریس ریلیز ) صادق پبلک سکول گرلز برانچ کی مقرر طالبات کی ایک ٹیم جس میں صفیہ ملک اور مریم عتیق الرحمان شامل ہیں،نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ 43ویں آل پاکستان علامہ اقبال ذو لسانی تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ اس ٹیم کی قیادت محترمہ سیما داؤد نے کی۔ صادق پبلک سکول کی ٹیم نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا اور 39 ٹیموں میں سے واحد اسکول ٹیم کے طور پر ٹیم ٹرافی جیتی۔ ان ٹیموں میں سے زیادہ تر کا تعلق یونیورسٹیوں سے تھا مثلاً یو ای ٹی، کراچی یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد۔ مریم عتیق الرحمان نے بہترین انگریزی مقرر کے طور پر بینظیر بھٹو میڈل حاصل کر کے صادق پبلک سکول کا نام روشن کیا۔