رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی نامہ نگاروں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ آج 25 دسمبر کو پنجاب کالج میں ہوگی

تربیتی ورکشاپ کا انکشاف انعقاد روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ اور میڈیا کلب کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب نزید خالد ریسورس پرسن ہوں گے
تربیتی ورکشاپ میں شریک صحافیوں میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی بیسک جرنلزم کے حوالے سے تربیتی مینولز اور یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد تقسیم کیا جائے گا جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر اُنہیں سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے
احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام آج 25 دسمبر 2023 کو پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں ضلعی نامہ نگاروں کی صلاحیت سازی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورک شام منعقد ہوگی اس کا انعقاد روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ اور میڈیا کلب کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے -تربیتی ورکشاپ میں سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب جناب نزید خالد اور صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر لیکچر دیں گے -ترںیتی ورکشاپ میں شریک صحافیوں میں رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی بیسک جر نلزم کے حوالے سے تربیتی مینولز اور یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد بھی تقسیم کیا جائے گا جبکہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر انہیں سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے