Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا میونسپل کمیٹی حاصل پور کے انتظامی امور کا جائزہ

review of the administrative affairs of Municipal Committee Hashilpur

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا دورہ کیا اورپریس کلب کے احاطہ میں پودا لگایا

بہاول پور:14/دسمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے حاصل پور کا دورہ کیا۔انہوں نے میونسپل کمیٹی میں منعقدہ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُشنہ طاہر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاصل پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کے سرکاری واجبات کی وصولی میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تمام امور بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں تاکہ علاقے کے لوگ ریلیف حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی، نکاس آب کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراُشنہ طاہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر انجم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد سلیم عارف، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے علاج معالجہ کے لئے پیڈز کا شعبہ 24 گھنٹے فنکشنل رکھا جائے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پریس کلب گئے اورپریس کلب کے احاطہ میں پودا لگایا۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ حاصل پور کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمہ اور علاقہ کے لوگوں کو دی جانے والی سہولیات بارے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پریس کلب حاصل پور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو لائف ٹائم ممبر شب دی گئی۔

مزید پڑھیں