اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس چولستان میں پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

Review meeting regarding water supply and other development schemes in Cholistan

چولستان پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 مقامات پر سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گےکمشنر بہاول پور

بہاول پور:13/اگست( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چولستان میں پانی کی فراہمی او ردیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، ایم پی اے چوہدری احسان الحق، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالد احمد اوردیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد افضل کو چولستان کے ترقیاتی پیکیج اور سولر آر او فلٹریشن پلانٹ کے مجوزہ منصوبہ بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ چولستان پائلٹ پراجیکٹ کے تحت10مقامات پر سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چولستان میں شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے بھی مزید وسائل کے ساتھ ساتھ پراجیکٹس ترتیب دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں