معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، ایم پی اے احسان الحق چودھری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ طالب رندھاوا،ایکسئین روڈز انجینئر فرخ ممتاز اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے
بہاول پور6/جنوری: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، ایم پی اے احسان الحق چودھری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ طالب رندھاوا،ایکسئین روڈز انجینئر فرخ ممتاز اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت حلقہ پی پی249 اور حلقہ پی پی250 میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد افضل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وسائل فراہم کررہی ہے تاکہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور نئے منصوبوں کی تعمیر میں پارلیمنٹیرینزسے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران افسران فیلڈ وزٹ تواتر کے ساتھ کریں اور حکومتی اہداف کے مطابق ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حلقہ پی پی249 کے14ترقیاتی منصوبوں اور حلقہ پی پی250 کے33ترقیاتی منصوبوں کے لیے4585 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور رواں سال 2120 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور 70فیصد فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔