Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھرمیں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس

Review meeting of development schemes across the district under the annual development program

بہاول پور:03/دسمبر  ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سال 2022-23 کے تحت ضلع بھرمیں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کے معیار کا معائنہ کریں اور ترقیاتی سکیموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ سکیم کی بروقت تکمیل سے علاقے کے لوگ ریلیف حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23کے تحت 128 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 10369.377ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 3571.778 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے تحت 32 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور ان سکیموں کے لئے 674 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 48 ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 19 نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں اور ان سکیموں کے لئے 1363 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری ہوئے ہیں اور اب تک 814 ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے جاری ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات بارے بتایا کہ ہائرایجوکیشن کی 2 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے لئے 22.500 ملین روپے جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 12.500 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہوئے ہیں، سپیشلائزڈز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی 2 سکیموں کے لئے 1575.336 ملین روپے جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 105.456 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے ہیں، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لئے 87 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے جن میں سے  63  ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی 21 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 1055 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری ہوئے جن میں سے اب تک 488 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال ہوئے ہیں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 3 سکیموں کے لئے 32 ملین روپے جاری ہوئے جن میں سے 20 ملین روپے روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر کی 45 نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 4066 ملین روپے سے زائد جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 2275 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔ پبلک بلڈنگ کی 13 جاری سکیموں کے لئے 909 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 326 ملین روپے سے زائد فنڈ استعمال کئے جا چکے ہیں۔ اربن ڈویلپمنٹ کی 4جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 371ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 42ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی ایک جاری سکیم کے لئے 55ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 54.981ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی 18 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 630 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری ہوئے جن میں سے 107 ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں