تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اپنی جان ومال کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، پرنس بہاول خان عباسی
میرے پڑدادا نواب سر صادق محمد خان عباسی نے سب سے پہلے 1935 میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا
بھارتی ملعونہ کی شان رسالت میں گستاخی ناقابل برداشت ہے بھارت ہوش کے ناخن لے
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد کا چوک منیر شہید پر تحفظ ناموس رسالت ریلی سے خطاب ، ریلی صادق گڑھ پیلس سے شروع ہو کر چوک چاچا بستی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہم اپنی جان ومال قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں میرے پڑدادا اعلی حضرت نواب سر صادق محمد خان عباسی نے 1935 میں اپنے دور حکمرانی میں سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا میں بھی اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا بھارتی حکمران جماعت کی ملعونہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے تحفظ ناموس رسالت ریلی سے چوک منیر شہید پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نواحی بستی گھنیہ اور شہر احمد پور شرقیہ سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی تحفظ ناموس رسالت ریلی صادق گڑھ پیلس سے شروع ہوئی اور چوک منیر شہید سے ہوتی ہوئی چوک چاچا بستی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر زندگی اجیرن کر دی ہے اور اب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر اتر آئے ہیں بھارتی حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ دنیا کے ڈیرھ ارب مسلمان ناموسِ رسالت پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھارتی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی اسلام دشمن حرکتیں کر رہی ہے لیکن اسے اس کا مزہ چکھنا پڑے گا چوک منیر شہید پر ریلی سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا شرکاء نے بھارت اور اس کی ملعونہ کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات فی الفور منقطع کرے