Contact Us

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

Railway Police allegedly kills one passenger woman Marriam Bibi in Millat Express
چنی گوٹھ: سانحہ ملت ایکسپریس میں پولیس ملازم میر حسن تشدد کے الزام میں حوالات میں بند ہے جبکہ متوفیہ کے بھتیجے اپنی پھوپھی مریم بی بی کی لاش کے قریب موجود ہیں

سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار میر حسن پہلے سے ہی گرفتار ہے

خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک چھپایا جا رہا ہے ۔ خاتون کی پراسرار ہلاکت کے ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ خاتون پر تشدد کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ پائی گئی خاتون ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون ہی نکلی 7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا اور ساتھ لے گیا 8 اپریل علی الصبح کو چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر خاتون کے ٹرین سے گر نے پر ٹکڑے ہوگئےخاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون پر تشدد کی ویڈیو میں نظر آنے والے بچے تصویر میں اپنی پھپھو کی لاش کے ساتھ کھڑے ہیں  30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد  سے تھا خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار میر حسن تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ذرائع کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک چھپایا جا رہا ہے ۔ خاتون کی پراسرار ہلاکت کے ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ دوسری جانب متوفیہ کے بھائی افضل کے مطابق میری بہن کراچی   میں  بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی  کراچی سے عید کرنے کے لیئے جڑانوالہ ارہی تھی دوران سفر ٹرین  میں مریم پر پولیس اہلکار نے تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گیا ہمیں مریم کی لاش موصول ہوئی ہے  ورثاء نے خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں