Contact Us

عوام کو ایک اور جھٹکا حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Petroleum prices hiked by up to Rs8.14 per litre

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔   وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8  روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔  قیمتوں میں اضافے کے بعد  پیٹرول  کی قیمت  289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے  وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

مزید پڑھیں