Contact Us

ملت ایکسپریس سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کی ایف آئی آر اریلوے پولیس کانسٹیبل میر حسن اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج

Murder case against Railway Police Constable Mir Hassan and two others on the charge of killing a bachelor girl marriam Bibi


‪ مسلح کانسٹیبل میر حسن راستے میں مقتولہ مریم بی بی سے چھیڑ خانی کرتا رہا ، منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا کھینچ کر گیٹ کی جانب اور کبھی دوسرے ڈبے میں لے جاتا  ‬

مسافروں نے اس کی ویڈیو بنا لی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جب گاڑی چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو میر حسن نے میری بہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا بھائی محمد محمد افضل


چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ کے قریب ملت ایکسپریس سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کی ایف آئی آر ایک نامزد ریلوے پولیس کانسٹیبل اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں متوفیہ کے بھائی محمد افضل ولد محمد شعیب سکنہ چک نمبر 348 گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد نے چنی گوٹھ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ میری کنواری بہن کراچی میں بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی ، 7 اپریل کو اپنے بھتیجے گیارہ سالہ محمد غالب اور 9 سالہ کنول کے ہمراہ کراچی سے ملت ایکسپریس میں سوار ہو کر فیصل آباد آ رہی تھی ، اسی گاڑی میں سرکاری ملازم کانسٹیبل میر حسن مسلح تھا اور اس کے ساتھ دو نامعلوم افراد بھی موجود تھے ، میر حسن مقتولہ مریم بی بی کو غلط نگاہ سے دیکھتا اور راستے میں چھیڑ خانی کرتا رہا ، منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور کھینچ کر گیٹ کی جانب اور کبھی دوسرے ڈبے میں لے جاتا ، مسافروں نے اس کی ویڈیو بنا لی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جب گاڑی چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو میر حسن نے میری بہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا ، چنی گوٹھ پولیس نے زیر دفعات 302, 382 اور 354 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر احمد پور شرقیہ نے متوفیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری کر دی ہے جس میں اس کی موت کا سبب ٹرین سے گرنے اور سر میں شدید چوٹ آنے کی وجہ بیان کی گئی ہے

مزید پڑھیں