مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی
Advertisements
مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء نے قران خوانی کی بعد ازاں طلباء اور دیگر شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز 19 اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز ظہر مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے مدرسے میں زیر تعلیم طلباء نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ان کی اقامت گاہ پر قران خوانی کی جبکہ دیگر شرکا نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا اس موقع پر نعت شریف بھی پیش کی گئی- پروفیسر شہزاد احمد خان،اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ ,تنویر سحر میاں محمد خالد, میاں ظہیر الدین بابر ,انس خان ،محمد سجاد، محمد عابد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے –
Advertisements
ختم شریف کے بعد تمام طلباء اور شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا