قائد محمد نواز شریف کی ملک واپسی کے بعد لیگی کارکن ایکٹو ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے
احمد پور شرقیہ : مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت اور سینیئر مسلم لیگی رہنما اور سابق کونسلر بلدیہ احمد پور شرقیہ محمد اسلم بابا نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی ملک واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن ایکٹو ہو گئے ہیں
انہوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ورک شروع کر دیا ہے- مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور سینیئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ صوبائی حلقہ پی پی 249 میں قاضی عدنان فرید کے مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انشاءاللہ وہ اٹھ فروری کو پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں