Contact Us

پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہےکمشنر ڈاکٹر احتشام انور

Punjab Human Capital Investment Project

کمشنر بہاولپور ڈویژن کا اس پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے بہاول پورمیں ایک آگاہی سیشن کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب

بہاول پور:25/اکتوبر ( ) کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انورنے کہاہے کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے جو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کی بہتر صحت، معاشی خود مختاری اوربچوں کی معیاری ابتدائی تعلیم کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہاہے۔ وہ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے بہاول پورمیں ایک آگاہی سیشن کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ ایچ آر اینڈ ایڈمن عمر محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹرفیلڈ آپریشنز ظہیرالدین خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیشنزعلی مظہرچودھری اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر بہاول پور نے پراجیکٹ سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ ایک روزہ سیشن میں پی ایچ سی آئی پی کے پروگرامزآغوش، خودمختاراوربنیاد کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اورآئندہ کی حکمت عملی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکوآگاہی فراہم کی گئی۔ پلاننگ اینڈ فیلڈ آپریشنز کی جانب سے آغوش پروگرام کے تحت 23000 روپے کے نئے اضافہ شدہ پیکیج کے شیڈول اورادائیگی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔عمر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغوش پروگرام میں شامل ہونے کے لیے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہونے کی شرط اب ختم کردی گئی ہے اوراب تمام منتخب اضلاع کی حاملہ خواتین اور2 سال سے کم عمر بچوں کی مائیں اپنے نزدیکی بنیادی مرکز صحت یا دیہی مرکز صحت جاکر خود کو آغوش پروگرام میں رجسٹر کراسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھرپور پلاننگ کے ساتھ کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین آغوش پروگرام اورمرکز صحت کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ظہیرالدین خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موجودہ حالات کے پیش نظرآغوش اورخودمختار دونوں پروگرامز کی رقوم میں اضافہ کیا ہے۔علی مظہرچوہدری نے پراجیکٹ کے تینوں پروگرامز کی کمیونیکیشن کے حوالے سے گائیڈ لائنز،مقامی میڈیا یعنی اخبارات اورنیوزچینلز کے موثر استعمال اورسوشل میڈیا کی اہمیت کو واضح کیا۔ سیشن میں پی ایچ سی آئی پی کے مانیٹرنگ اسپیشلسٹ اورنگزیب ضیا، پروگرام آفیسر فیلڈ آپریشنززین العابدین اوربہاول پور کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ماجد ستارنے بھی پراجیکٹ کے پروگرامز کے بارے میں شرکا کی رہنمائی کی۔ سیشن کے اختتام پرشرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں