احمدپور شرقیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی مکاؤ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی۔تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ زین عباسی ،حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ ،ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ،اور عبد الباسط ایڈووکیٹ، کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مبارک پور ،چوک بھٹہ ،سے ہوتی ہوئی ریلی شہر احمدپور شرقیہ پہنچی ۔جہاں چوک منیر شہید پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہی ہے صرف نئے الیکشن سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے۔ریلی چوک عباسیہ پر جاکر اختتام پذیر ہوئی ۔