پیر سید محمد شاہ جرار نے دو روز مکہ معظمہ اور دو روز مدینہ منورہ میں عبادت میں گزارے اس دوران انہوں نے دو عمرے ادا کیے
مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر اور پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری کی پیر سید محمد شاہ جرار سے مدرسہ قاسمیہ میں ملاقات عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے
اوچ شریف (نامہ نگار) معروف دینی وروحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار ماہ صیام میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقہ اوچشریف پہنچ گئے- انہوں نے دو روز مکہ معظمہ اور دو روز مدینہ منورہ میں عبادت میں گزارے -روضہ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور انہوں نے دو عمرے کرنے کی سعادت بھی حاصل کی- ادھر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر اور پریس کلب چنیگوٹھ کے صدر شاہد بشیر چودری نے پیر سید محمد شاہ جرار سے مدرسہ قاسمیہ ختم نبوت چوک پر ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے مبارکباد دی انہیں پھولوں کے ہار پہنائے