بہاول پور:28/ نومبر صادق پبلک سکول بہاول پور میں 27واں آل پاکستان خان انور سکندر خان بین الکلیاتی ذولسانی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں ملک بھر کے معروف 21تعلیمی اداروں کے 44طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور تھے۔ انگریزی منصفین کے فرائض ہیڈ مسٹریس میڈم ثمینہ ظہیر، پروفیسر اکرام الحق اور پروفیسر قاضی محمد سعید نے انجام دیئے جبکہ اردو منصفین پروفیسر قدرت اللہ شہزاد، پروفیسر شازیہ انور اور پروفیسر محمد نعمان فاروقی تھے۔ منصفین کے نتائج کے مطابق پی اے ایف کالج سرگودھا کی ٹیم نے چیمپئن ٹرافی جیت لی۔ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ دوم رہا، انفرادی طور پر انگریزی میں پی اے ایف کالج سرگودھا کے کیڈٹ محمد انیس الرحمن نے پہلی، لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج گرلز سیکشن چترال کی عروج علی نے دوسری اور فاطمہ فرٹیلائزر سکول مختار گڑھ، صادق آباد کی عروج وسیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ کی حائقہ فاروق اور ملتان پبلک سکول ملتان کے محمد شنائے عباس کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ اردو مقابلے میں پی اے ایف کالج سرگودھا کے کیڈٹ حمزہ ظہور اول، گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کیڈٹ صاحبزادہ حسنین دوم اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے کیڈٹ ارمان گل برکی سوم رہے۔ فیصل آباد گرامر سکول اینڈ کالج گرلز کی سوہا سجاد کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اپنے خطاب میں انعامات پانے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دی۔ تمام حصہ لینے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ صاد ق پبلک سکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور سکول انتظامیہ کو اس پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے جیتنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔