اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پرنس بہاول خان عباسی عیدالاضحی آبائی شہر ڈیرہ نواب صاحب میں منائیں گے

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

 ڈیرہ نواب صاحب :  پرنس بہاول خان عباسی عیدالاضحی ڈیرہ نواب صاحب میں منائیں گے- وہ آج لاہور سے اپنے آبائی شہر ڈیرہ نواب صاحب پہنچیں گے جہاں وہ صادق گڑھ پیلس میں پانچ روز تک قیام کریں گے  
 صادق گڑھ پیلس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پرنس بہاول خان عباسی نماز عیدالاضحیٰ شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں ادا کریں گے جس کے بعد وہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا فریضہ سر انجام دیں گے – 

 شام کو وہ تاریخی قلعہ ڈراور کے شاہی قبرستان میں اپنے دادا نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم اور پر دادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گے اور فاتحہ خوانی کریں گے

مزید پڑھیں