کاٹن جئنر محمد سلیم غوری کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور بستی کوٹلا نائچاں میں محمد صادق کی والدہ کی رسم قل خوانی میں خصوصی طور پر شریک ہوئے
پرنس بہاول خان عباسی محلہ سرور شاہ بھی گئے جہاں انہوں نے مقامی صحافی سیف اللہ خان نتکانی کی دادی محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ (محمد راشد سے) پرنس بہاول خان عباسی کی این اے 166 میں عام لوگوں کی غمی خوشی کی تقریبات میں شرکت کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباسی اگلے روز ڈیرہ نواب صاحب میں کاٹن جنئر محمد سلیم غوری کی اقامت گاہ پر گئے اور انہیں حج کی مبارکباد دی پرنس بہاول عباسی محلہ سرور شاہ بھی گئے جہاں انہوں نے مقامی نوجوان صحافی سیف اللہ خان نتکانی کی دادی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد بستی کوٹلہ نائچا ں بھی گئے جہاں انہوں نے محمدصادق خان کی والدہ مرحومہ کی رسم قل خوانی میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔