پرنس بہاول خان عباسی آج بروز اتوار کوٹلہ موسی خان اور بنگلہ بخاری اوچشریف پر بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے

آزاد امیدوار قومی اسمبلی کا سابق ایم پی اے سردار عبداللہ ڈاہر کے جانشین اور سابق ناظم سردار عمیر عبداللہ ڈاہر کی میزبانی میں کوٹلہ موسی خان میں دوپہر دو بجے جلسہ عام سے خطاب کا پروگرام
سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی میزبانی میں پرنس بہاول عباسی کا جلسہ عام شام چھ بجے بنگلہ بخاری پر منعقد ہوگا
کوٹلہ موسی خان +اوچشریف (نامہ نگاران) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی مہم آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دو بڑے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے -پرنس بہاول عباسی آج دوپہر دو بجے کوٹلہ موسی خان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کا اہتمام سابق ایم پی اے سردار محمد عبداللہ خان ڈاہر مرحوم کے صاحبزادے اور سابق یونین ناظم سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر نے کیا ہے جبکہ بنگلہ بخاری اوچشریف پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کا دوسرا جلسہ عام شام چھ بجے سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی میزبانی میں ہو گا اسکے انتظامات ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے کیے ہیں