Contact Us

پرنس بہاول خان عباسی اور میاں گزین خان عباسی نے الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کی رسم افتتاح ادا کی

Alshafa Welfare Trust labortary inaugurated
پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں

ریاستی دور حکومت میں بہاولپور ریاست کےطول و عرض میں عوام کو مفت طبی سہولیات مہیا کی جاتی تھیں کامیاب ہونے کی صورت میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی اداروں سے گرانٹس حاصل کر یں گے پرنس بہاول عباسی

میں نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور نمائندگی میں صوبائی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور صوبائی حکومت سے ضلع بہاولپور میں سب سے زیادہ گرانٹس حاصل کیں دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا صاحبزادہ محمد گزین عباسی کا خطاب

الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سیاسی جلسے کا رخ اختیار کر گئی  پروگرام کے چیف ارگنائزر الحاج محمد ارشد کھوکھر المعروف نانی والا سابق کونسلر تھے 

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا ہے کہ خاندان عباسیہ کے دور حکومت میں ریاست بہاولپور کے طول و عرض میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں ،ہماری کوشش ہوگی کہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد کم از کم اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات مہیا کر سکیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الشفا ویلفیئر ٹرسٹ احمد پور شرقیہ کی جدید لیباٹری کی رسم افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا-تقریب کا اہتمام سابق کونسلر حاجی محمد ارشد المعروف نا نی والا نے کیا تھا –

امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی اور امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کی رسم افتتاح ادا کر رہے ہیں-ارگنایر حاجی ارشد المعروف نا نی والا ساتھ موجود ہیں

پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے والد نواب صلاح الدین عباسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے انکی کوشیش ہو گی کہ وہ وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے رابطہ کر کے این اے 166 کے دورِ افتادہ علاقوں کے غریب عوام کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات پہونچا سکیں۔ولیعہد بھاولپور نے الشفاء ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جدید لیبارٹری کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر اللہ تعالیٰ دیتا ہے-انہوں نے کہا مہنگائی کے دور میں غریب کےلئے علاج کرانا نا ممکن ہو گیا ہے اسلیے مجھے توقع ہے کہ الشفاء ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری سے غریب مریض مستفید ہوسکیں گے –

احمد پور شرقیہ چونگی پیروا کے مقام پر الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ انہوں نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور نمائندگی میں صوبائی حکومت پنجاب سے ضلع بہاولپور میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز حاصل کیے جن میں اور ہیڈ برج کی تعمیر سڑکوں کی تعمیرات کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے شامل تھے -انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایم پی اے منتخب ہو گئے تو صوبائی حلقہ میں ترقی کا سفر جاری رہے گا- تقریب میں موجود کونسلروں اور عمائدین نے دونوں آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا- احترام پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گرین عباسی نے لیبارٹری کا معائنہ کیا اور الشفاء ویلفیئر ٹرسٹ کے انتظامیہ کی جانب سے غریب مریضوں کو انکے ٹیسٹس میں اسی فیصد رعایت دینے کے اعلان کو سراہا

مزید پڑھیں