Contact Us

پرنس بہاول خان عباسی نے ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی

Prince Bahawal Abbasi offers his Eid prayers at Royal Eidgah Dera Nawab Sahib
ولی عہد پرنس بہاول خان عباس خان عباسی ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد عام لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے

صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی، سمیت عباسی خاندان کی دیگر شخصیات ،سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی مفتی محمد محسن فیضی کی امامت میں نماز پڑھی

پرنس بہاول خان عباسی کو شاہی عیدگاہ میں نماز عید  کی ادائیگی کے بعد عام لوگوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دی اور  ان سے گلے ملے

ڈیرہ نواب صاحب : عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع شاہی عید گاہ میں منعقد ہوا جہاں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی ،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی اور ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے علاوہ علاقہ کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے عید کی نماز کے بعد عام شہریوں نے ملاقات کی اور اُنھیں عید کی مباکباد دی پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی -انہوں نے کہا کہ عیدالفطر خوشی اور تشکر کا دن ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دن دل کو ہر قسم کی کدورتوں اور رنجشوں سے پاک کرنے کا دن ہے- پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پرمسرت موقع پر اپنے غریب اور نادار بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے

ڈیر ہ نواب صاحب: پرنس بہاول عباس خان عباسی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر عباسی صاحبزادہ محمد گزین عباسی, عباسی خاندان کی دیگر شخصیات اور عام شہری شاہی عیدگاہ دہ میں نماز عید ادا کر رہے ہیں

مزید پڑھیں