احمد پور شرقیہ(نامہ نگار )احمد پور شرقیہ امید وار ایم این اے پرنس بہاول عباس خان عباسی گروپ کے دوستوں کا سابق وائس چیئرمین سردار شہزاد سہیل خاکوانی کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس حلقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اجلاس میں سابق چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان ، سابق چیئرمین مہر مشتاق احمد ایڈوکیٹ ، سابق چیئرمین سردار فیض خان خاکوانی ، سابق چیئرمین مہر جمیل احمد سیال ، سابق کونسلر مرتضیٰ قریشی ، سابق کونسلر مجتبیٰ قریشی ، سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول ، لعلو سرکار ، سیاسی سماجی رہنما مہر سعید احمد سعیدی ، راشد ناصر جمال نے شرکت کی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی اجلاس کی صدارت سنیئر قانون دان مہر مشتاق احمد نے کی حلقہ این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی الیکشن مہم کی مزید بہتری کے حوالے سے تمام دوستوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا