Contact Us

اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

Price control meeting

بہاول پور:8/فروری: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں تاکہ لوگ ریلیف حاصل کر سکیں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد زبیر عباسی اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا سیل پوائنٹس اور آٹا کی فروخت کے لئے مخصوص کی گئی دکانوں میں آٹا کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے7جنوری 2023ء سے 7فروری 2023ء کے دوران ضلع بھر میں 12497دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس و دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور نرخ ناموں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو موقع پر ہی 25,44,400روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح 32دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرد درج کرائی گئیں، 32دکانیں سربمہر کی گئیں اور 116افراد کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں آٹا فروخت کے لئے مخصوص کی گئی 548دکانیں اور 66سیل پوائنٹس موجود ہیں جہاں پر حکومت کی ہدایت کے مطابق 10کلوگرام آٹا کا تھیلا 648روپے میں فروخت کیا جا رہا 

مزید پڑھیں