صوبائی حلقہ 250 دو یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں نے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

سابق چیئرمین یونین کونسل بلہ جھلن جام فہد عزیز جھلن اور سابق چیئرمین یونین کونسل طاہر والی سردار منظور احمد خان لنگاہ کی خواجہ اسد نواز اور شفقت بھٹی ایڈوکیٹ کے ہمراہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین سے ملاقات پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا یقین دلایا
قبل ازیں دونوں یونین کونسلوں کے سابق چیئرمین صاحبان ن لیگ کے امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی حمایت کر رہے تھے رپورٹ
اوچ شریف( نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 250 اوچ شریف کی سرکردہ شخصیات جام فہد عزیز جھلن سابق چیئرمین یونین کونسل بلا جھلن ،سردار منظور احمد خان لنگاہ سابق چیئرمین یونین کونسل طاہر والی، خواجہ اسد نواز اور محمد شفقت بھٹی ایڈووکیٹ نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور این اے 166 کی قومی نشست پر آزاد امیدوار ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا یقین دلایا -خیال رہے کہ مذکورہ بالا شخصیات قبل ازیں مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کو سپورٹ کر رہی تھیں- ایک سروے کے مطابق پی پی 250 اوچ شریف کے صوبائی حلقہ میں بھی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت میں روز بروز اضافہ
ہو رہا ہے جس سے ان کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے