Contact Us

جو عوامی نمائندہ گورنمنٹ سے اپنے علاقے کی ترقی کے لئے فنڈز حاصل نہیں کر سکتا اس سے بڑا نا اہل کوئی نہیں طارق بشیر چیمہ

MPA -elect Hassan Askari Sheikh takes oath pledging to serve his constituency to the best of his abilities.

 چنی گوٹھ ، کلاب اور اس سے ملحقہ علاقے مسائلستان بنے ہوئے ہیں میری اور میرے پینل کی کامیابی کے بعد ان علاقوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے


مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیرکی  چوہدری ولی داد چیمہ ،  حسن عسکری شیخ , یاسر سلیم شیخ ، مہر محمد صدیق  کے ہمراہ  چنی گوٹھ کے علاقے کلاب میں صحافیوں سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں نے تحصیل یزمان میں اتنے ترقیاتی کام کئے ہیں کہ اب وہاں پر کوئی مسائل باقی نہیں رہے اور اب ہمارے حلقے میں چنی گوٹھ اور کلاب کو شامل کیا گیا ہے انشاء میں اور میرے پینل کے امیدوار کامیاب ہو کر ان علاقوں کی تقدیر بھی بدل دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 چوہدری ولی داد چیمہ ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یوسی یاسر سلیم شیخ ، مہر محمد صدیق اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گزشتہ روز چنی گوٹھ کے علاقے کلاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جو عوامی نمائندہ گورنمنٹ سے اپنے علاقے کی ترقی کے لئے فنڈز حاصل نہیں کر سکتا اس سے بڑا نا اہل کوئی نہیں ، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے جو فنڈز ہم لے کر آتے ہیں یہ رقم ہم اپنی اپنی جیب سے نہیں لگاتے بلکہ یہ گورنمنٹ کے خزانے کی رقم ہوتی ہے بلکہ آپ کے ٹیکسوں کا پیسہ ہوتا ہے ، انہوں نے کہا چنی گوٹھ ، کلاب اور اس سے ملحقہ علاقے مسائلستان بنے ہوئے ہیں میری اور میرے پینل کی کامیابی کے بعد ان علاقوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، کلاب میں سب سے بڑا مسئلہ نہری پانی کا ہے وہاں پر سونا اگلتی ہوئی زمینیں بنجر ہو گئی ہے اس کا حل میری اولین ترجیح ہے ، چنی گوٹھ میں بھی تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں پورے علاقے میں بیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، نوجوانوں کو روزگار فراہمی بھی حکومت کی ذمّہ داری ہوتی ہے اس لئے آپ کے قیمتی ووٹوں سے کامیاب ہو کر تمام حل کرانا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں