طارق بشیر چیمہ کا حسن عسکری شیخ کے ہمراہ یونین کونسل کلاب کے موضع سوجھلہ ٹانوری میں پاور شو سے خطاب

PMLQ candidates Tariq Bashir Cheema and Hassan Askari Sheikh address big public meeting at Mauza Sojla Tanvari

ہمارے حلقہ میں بہت سے سوداگر آئے ہوئے ہیں جو کہ پیسے کے بل بوتے پر باشعور عوام کے ضمیروں کا سودا کرنا چاہتے ہیں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165

ہمیں چیمہ گروپ پر بھرپور اعتماد ہے اور میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتا ہوں دیوان پنوں سائیں


چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165چوہدری طارق بشیر چیمہ نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کے ہمراہ یونین کونسل کلاب کے موضع سوجھلہ ٹانوری میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ 8 فروری تک ہمارے ووٹ کا پہرا دیں اور 8 فروری کے بعد میں آپ کے حقوق کی چوکیداری کروں گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں بہت سے سوداگر آئے ہوئے ہیں جو کہ پیسے کے بل بوتے پر باشعور عوام کے ضمیروں کا سودا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے سوداگروں کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی8 فروری کا سورج چیمہ گروپ کی فتح نوید لے کر طلوع ہو گا، سوجھلہ ٹانوری میں رئیس بشیر احمد کی میزبانی میں ہونے والے پاور شو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر دیوان پنوں سائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیمہ گروپ پر بھرپور اعتماد ہے اور میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتا ہوں ، اس موقع پر سماجی سیاسی رہنما مہر ظفر محمود نے شعر سنا کر پوری محفل کے دل جیت لئے  پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے  واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ علاقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ کر دیں  گے کسی  غریب اور بے سہارا شخص کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائےگی–انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے آزماچکے ہیں میں نے انہیں متعدد مرتبہ  قومی ، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں شکست  سے دوچار کیا ہے اب وہ اپنی دھن دولت کے سہارے عوام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں لیکن یہ انکا  سنہرا سپنا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ آپ مجھ سے بیشک ناراض ہو جائیں ووٹ نہ دیں مگر میرا سودا چند ٹکوں کی خاطر نہ کرنا ، قبل ازیں چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ نے موضع نظام پور میں چٹھہ برادری اور موضع بیلداراں میں سابق کونسلر محمد اسلم چوہان کی میزبانی میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا ، اور چک واہنی کے زمیندار رئیس محمد ارشد پرہار کی چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔اس موقع پر سابق سٹی ناظم احمد پور شرقیہ اعجاز خان بلوچ ، چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ، چوہدری رحمت پنوں ، چوہدری احتشام پنوں ، اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید پڑھیں