اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میاں حمزہ شہباز سے فوزیہ ایوب قریشی سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی سابق ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

pmln women mpas meets hamza shehbaz

 بہاولپور  : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی سابق ارکان پنجاب اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی بہاولپور‘ زیب   النساء‘ تحسین فواد راولپنڈی‘ شمائلہ وہاڑی اور سمعیہ عطاء شاہانی لیہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ  ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں کی سیاسی و تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان سے میاں حمزہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہے۔وفاق اور چاروں صوبوں میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی۔عوام آنے والے انتخابات میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نوازشریف اور میاں محمدشہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔مسلم لیگ ن ہر وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف نے بھی پارٹی ورکروں کو حکم دیا ہے کہ وہ آمدہ انتخابات میں کامیابی کے لیے تیاریوں میں تیزی لائیں۔

مزید پڑھیں