Contact Us

ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈاکٹرناصرحمید نے پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا

photo exhibition held at Punjab Arts Council

اس تصویری نمائش میں اہل کشمیر پربھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی تھی — اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کی تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اورکشمیری نغمے پیش کیے

بہاول پور:27/اکتوبر  پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔  ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈاکٹرناصرحمید نے اس سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا جو بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک تھے۔ اس تصویری نمائش میں اہل کشمیر پربھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اورکشمیری نغمے پیش کیے۔اس موقع پر بچوں کے لیے پپٹ شوکا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پرالائنس سکول، انٹرنیشنل سکول آف کورڈابہ، بہاول پورسائنس سکول اوراقرا سکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔ جمال ناصر اورشہلا امبرنے پپٹ شوپیش کیا۔ ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈاکٹرناصرحمیدنے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ملی جذبے کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کریں اوران کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں۔ڈاکٹرناصرحمیدنے مزیدکہا کہ آرٹس کونسل کا یہ اچھا اقدام ہے کہ یوم سیاہ کے بارے میں مختلف انداز سے آگاہی دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا ان کا بنیادی حق ہے جس سے بھارت نے انہیں محروم کررکھا ہوا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو بھی مسئلہ کشمیراورفلسطین کے حل کے کوشش کرنی چاہیے۔ میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹرسہیل کامران نے انجام دیے۔ معروف آرٹسٹ خالدسعید، ماہ جبین طاہر اور شرکاء کی کثیر تعداداس موقع پرموجود

مزید پڑھیں