Contact Us

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کی خلاف ورزی پر 204000 / روپے جرمانہ

Penalty for violation of price and quality of food items

احمد پورشرقیہ ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں موثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں. ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال ہیں.   پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم  ، کامران جبار سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے  گزشتہ روز    548 دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کا معائنہ کیا اس دوران خلاف ورزی پانے پر موقع پر ہی مجموعی طور پر 204000 / روپے جرمانہ عائد کیا  اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی. اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقرر کئے گئے نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو. حکومت کی ہدایت پر ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ فوڈ کے افسران کی جانب سے آٹا سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی اور مقرر کئے گئے نرخ کے مطابق فروخت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے.  ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس علی الصبح فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں جاکر پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کو مانیٹر کررہے  ہیں۔

مزید پڑھیں