اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا سے 11 ویں پی ایم ایس کورس کے شرکاء و پروبیشنری آفیسرز کی ملاقات

Participants of 11th PMS course and probationary officers met with Deputy Commissioner Bahawalpur

بہاول پور:30/جولائی( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا سے 11 ویں پی ایم ایس کورس کے شرکاء و پروبیشنری آفیسرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر میڈم یسریٰ سہیل بٹ، محمد اختر ملک، عمران رسول رانجھا، میڈم تحریم، رانا عامر لیاقت، میڈم امت الاسلام اور حافظ محمد زنیر یونس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نی 11پی ایم ایس کورس کے شرکاء کو بہاول پور کی تاریخ، ثقافت، تہذیب و تمدن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں بارے بتایا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ، تعلیم، صحت، انہار، ریونیو اور دیگر اداروں کی کارکردگی اور فلڈ مینجمنٹ کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ موجود تھے۔ 11ویں پی ایم ایس کورس کے شرکاء و پروبیشن آفیسرز نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو سووینئر پیش کیا۔

مزید پڑھیں