پاکستان طویل جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ
چنی گوٹھ(نامہ نگار)پاکستان طویل جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا 23 مارچ یوم پاکستان کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے یوم پاکستان کے موقع اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانتداری اور اخلاقیات میں مضمر ہے اور ہمیں بحیثیت ذمہ دار قوم قائداعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہنے کی اشدضرورت ہے۔۔ 23مارچ کا دن پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کیلئے باعث فخر ہے۔ اسی دن ہی قراردادپاکستان پیش کی گئی۔ اس قراردادکی روشنی میں قاعداعظم محمدعلی جناح ؒ نے خدادقابلیت،سیاسی فہم وفراست،عزم وجرات، یقینِ موقع اور عمل وپہم سے دنیاکے نقشہ پر ایک نئی مملکت کااضافہ کیاجوبرصغیر کے مسلمانوں کی ایک اہم اور اشدضرورت تھی