اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

Asif-Sajjad-Leghari

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ آصف سجاد لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ پندرہ روز کے دوران بجلی چوروں کے خلاف چار ایف آئی آر کا اندراج کرادیا گیا ہے جبکہ ترنڈہ محمد پناہ میں سات افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تھانہ میں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میٹر انسپکٹر ضیاء خان جوئیہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن گھروں یا دکان پر دو میٹر لگے ہوئے ہیں اس کے لئے سروے کیا جا رہا ہے اور وہاں سے ایک میٹر اتار لیا جائے گا۔ایس ڈی او میپکو نے بتایا کہ خراب میٹر بلا معاوضہ تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سردی کے موسم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے درختوں کی کٹائی کی گئی ہے اور ٹرانسفارمروں کے جمپر تبدیل اور متعدد ٹرانسفارمروں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں