Contact Us

اوچ شریف کے 900 سالہ قدیمی میلے کی سات روزہ تقریبات بخیر و خوبی اختتام پذیر

Old historical festival ended in town Uchsharif
سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری

سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی رہائش گاہوں پر ملفوظات سمیٹنے اور حاضری دینے کے لیے عقیدت مندوں کا رش رہا


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے 900 سالہ قدیمی میلے کی  سات  روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، آخری روز اولیائے کرام کے مزارات اور آثار قدیمہ پر زائرین اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا، سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سیاسی و سماجی شخصیات اور سجادگان کا ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں عظیم صوفی بزرگان دین حضرت لال شہباز قلندر، حضرت بابا فرید گنج شکر، حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری اور حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے اوچ شریف میں مل بیٹھنے کی یاد میں منائے جانے والے تاریخی میلے کی سات روزہ تقریبات گزشتہ روز بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گئیں، میلے کے آخری روز اولیائے کرام کے مزارات پر فاتحہ خوانی اور سجادگان کے آستانوں پر حاضری دینے کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کا اوچ شریف میں تانتا بندھا رہا۔ اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور سجادہ نشین  مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی رہائش گاہوں پر ملفوظات سمیٹنے اور حاضری دینے کے لیے عقیدت مندوں کا رش رہا، جب کہ مجموعی طور پر میلے میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد اور ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سجاد خان لغاری وقتاً فوقتاً میلہ گراؤنڈ میں سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیتے رہے۔  

سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

مزید پڑھیں