چنی گوٹھ (نامہ نگار) پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن چنی گوٹھ کے تمام عہدے دار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،صدر رانا ساجد غفار ، نائب صدر چوہدری وقاص ارشد ، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد احمد ، جوائنٹ سیکرٹری فرحان خلیل چوہان فنانس سیکرٹری چوہدری غلام مصطفیٰ اور سیکرٹری اطلاعات جام عمران گھوٹیہ سے دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے حلف لیا، تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے شرکاء سے پیر سید محمد شاہ جرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں سود خوری کو دین اسلام میں حرام قرار دیاگیا ہے اس لیے اس سے بچیں، پیر سید محمد شاہ جرار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے کو بھی دین میں منع فرمایا گیا ہے۔ پیر سید محمد شاہ جرار نے کہا کہ کاروباری ترقی کے لئے جائز تدابیر اختیار کرنے میں حرج نہیں لیکن شریعتِ اسلامیہ ایسے طریقوں سے روکتی ہے جن سے مُعاشرتی بگاڑ پیدا ہو، معاشی ترقی کا پہیہ رُک جائے، حِرْص و ہَوَس کو فروغ ملے اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو، لیکن بُرا ہو نفس وشیطان کا کہ یہ انسان کو ”لالچ“ کے جال میں پھنسا کر ناجائز و حرام ذرائع سے مال جمع کرنے پر اُبھارتے ہیں۔ قبل ازیں نو منتخب صدر رانا محمد ساجد غفار نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر مقامی تاجر رانا عبدالغفار ، ملک شفقت حمید ، چوہدری مشتاق احمد ، مدثر اقبال ، محمد آصف ، محمد رمضان ، چوہدری تنویر اسلم ، چوہدری فرحان مصطفیٰ ، اللّٰہ نواز کوثر ، نور محی الدین چیمہ اور دیگر موجود تھے ۔