Contact Us

میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری

Oath of allegiance ceremony-Media Club Ahmedpur Sharqia

احمدپورشرقیہ (جاوید مغل  )میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کی جمہوریت کے تحفظ کیلئے جہدو جہد تاریخ کا شاندار باب ہے تحصیل احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کلب کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب  چوہدی طارق مجید میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بار ایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کی نومنتخب خاتون سیکریٹری جنرل پروین عطا ملک نے کہا کہ  ،جمہوریت اور ازادی اظہار کے تحفظ کیلیے جدوجہد تاریخ کا شاندار باب ھے، ملک کے چوتھے ستون کی جانفشانی سے فراٸض کے دوران اپنی جانوں کے نزرانے دینے کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا رورل میڈیا نیٹ ورک اف پاکستان کے مرکزی صدر  سینٸر صحافی احسان احمد سحر نے کہا کہ پاکستان کا صحافتی ماحول  صحافیوں کے لیے بہت مشکل حالات  ہے دہی علاقوں کے میڈیا ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں اور اس میں چاروں صوبوں کی حکومتیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے لیے کافی کام کیا ہے تحصیل احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کردہ میڈیا کلب  احمدپورشرقیہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری کینٹ ریسٹورنٹ ڈیرہ نواب صاحب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چودھری طارق مجید معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب اور صدارت پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ ریاض احمد خان بلوچ نے کی ۔تقریب میں بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے نومنتخب نائب صدر نسیم  اعجاز مسن ممبر مجلس عاملہ ارشد راجپوت ایڈوکیٹ س ۔سینئر صحافی سید ناصر محمود رضوی ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری کے علاوہ ایک مقامی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز کامران خان لاشاری مسلم لیگ ق تحصیل کے صدر سید سردار احمد شاہ احمد خان بابر عمران لاڑ شوکت رحیم بھٹی سید نذر حسین شاہ چوہدری محمد آصف گوندل ۔محمد اقبال عباسی ضلعی صدر کالمسٹ یونین آف پاکستان ملک مختیار احمد چیئرمین ضلع بناؤ کمیٹی احمد پور شرقیہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی نومنتخب صدر شیخ عزیزالرحمن نے کہا کہ میڈیا کلب کا ایک نکاتی ایجنڈا احمدپورشرقیہ کی تعمیر و ترقی صحافیوں کے مسائل اور احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل سید آصف حسین بخاری نے کہا کہ میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کا پریس کلب کی گروہی سیاست یا کسی دیگر سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم بنے گا  ۔جس میں تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلی چوہدری طارق مجیدنے ایگزیکٹیو کونسل جب کے احسان احمد سحر صدر آل میڈیا نیٹ ورک آف پاکستان نے ممبران مجلس عاملہ سے حلف لیا ۔میڈم پروین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بار ایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے وکلاء کا ایک پینل صحافتی فرائض انجام دینے والے صحافیوں کے مقدمات کو بوکس میں قانونی معاونت فراہم کرے گا ۔چودھری طارق مجید نے دس صحافیوں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ اور مستحق صحافیوں کے علاج کے لئے پنجاب کمیٹی ڈسٹرکٹ بیت المال کی جانب سے اعلان کیا ریاض احمد خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقاٸی صحافیوں کا معاشرے کی کی ترجمانی میں قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتالیکن حکومت کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اپنے فراٸض کی انجام دہی میں بے یارو مدد گار چھوڑنا بہت بڑا المیہ ہے جن کے تحفظ اور اور سلامتی کیلیے حکومت مربوط حکمت عملی بناٸے قبل ازین تقریب کا اغاز تلاوت قران سے کیا حافظ محمد شفیق نے تلاوت کلام پاک فرمائیں ۔جبکہ معروف شاعر اور نائب صدر جاوید احمد جاوید نے حضور پرنور محمد صلى الله عليه واله وسلم کی شان میں گلہاٸے عقیدت پیش کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فراٸض جان محمد چوھان نے ادا کیے تقریب کے اختتام پر  پیر سید سردار حسین شاہ  نے دعا کرواٸی۔

مزید پڑھیں