Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے جناح ہال میں نمبردار کنونشن کا انعقاد

numbardaar convention regarding census

 احمد پور شرقیہ(اکبر عباسی سے )اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے جناح ہال میں نمبردار کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن میں ساتویں خانہ مردم شماری کی اہمیت اور طریقہ کا ر سے اگاہ کیا گیا۔ کنونشن میں فوکل پرسن مردم شماری محمد جاوید، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آصف خان بلوچ، زراعت آفیسر کامران جبار،نائب تحصیلدار غلام یٰسین شاکر، نائب تحصیلدار ملک حضور احمد، گرداوران چوہدری محمدشاہد،غلام قاسم محبوب، توحید عباس شاہ، پٹواریان سلیم اختر خان، جام ارشاد، محمد عارف، رانا نوراحمدوغیرہ کے علاوہ نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبرداران کی متعلقہ علاقہ میں اہمیت اور خدمات کوکسی صورت  فراموش نہیں کیا جا سکتا۔نمبردار موضع کا مالک اور محافظ ہوتا ہے۔ ا مید کرتے ہیں کہ آمدہ مردم شماری میں بھی نمبرداران مردم شماری عملے سے  بھرپورتعاون او ر ساتھ دیں گے۔ تاکہ متعلقہ عملہ کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کی مدد سے حکومت آبادی کے تناسب سے ملکی وسائل کی تقسیم اور استعمال کے لئے موذوں ترین منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔نیز مردم شماری سے ملنے والی معلومات سے حکومت کو ملکی نظم و نسق کو موثر انداز میں چلانے میں مدد ملتی ہے۔تمام مردم شماری کرنے والے افسران اور فیلڈسٹاف حلف دے چکے ہیں کہ یہ تمام معلومات کسی ادارے سے شیئر نہیں کریں گے یہ معلومات صرف مردم شماری ادارے محکمہ شماریات کی حد تک ہو گی۔تمام علاقے کی مساجد میں اعلانات کروا کر اور علاقے کے معزز افراد کو اس بارے میں آگاہی دی جائے گی۔یہ قومی فریضہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس قومی فریضہ کو برقت مکمل کروا کر احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب نے نمبرداران اور کاشت کاروں سے آمدہ گندم خریداری  سیزن کے حوالے سے بھی گندم کے بروقت ٹارگٹ مکمل کرنے میں محکمہ فوڈ سے مکمل تعاون کی درخواست کی اور زرعی ٹیکس، آبیانہ کی وصولی بارے بھی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریوینیو عملہ کو بھی ہدایات جاری کردیں کہ کام کے سلسلہ میں آنے والے نمبرداران اور سائلین کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور میرٹ پر مسائل کوحل کریں۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹرز محمد ناصر وڑائچ، سید حسنین جیلانی، محمد ایوب،ملک سلیم، محمد لطیف تحصیل صدر نمبرداران، ملک خضر عباس  جوئیہ، مرید احمد بھٹہ ،احمد بخش گھنیہ، مہر فلک شیر ،مہر محمد شوکت یار ،ملک خالد محمود اعوان ،  اور پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر محمد شہزاد اعوان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں