Contact Us

این اے 166 پرنس بہاول عباسی اور مخدوم علی حسن گیلانی کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواستیں کنول شوزب کی پریس کانفرنس انتخابی دھاندلی کے الزامات

NA-166 Two candidates Prince Bahawal Abbasi and Makhdoom Ali Hassan Gillani file applications for recounting while PTI backed candidate Kanwal Shozab alleges electoral rigging by PMLN candidate
پرنس بہاول عباس خان عباسی مخدوم سید علی حسن گیلانی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور کنول شوذب کے فائل فوٹوز

قومی نشست کے آزاد امیدوار پرنس بہاول خان عباسی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید علی حسن گیلانی نے انتخابی نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں دے دیں

تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار کنول شوزب کی پریس کانفرنس کامیاب امیدوار ن لیگ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی پر انتخابی دھاندلی اور پولیس پر سنگین الزامات فارم 45 بغیر دستخط انگھوٹے اور پولنگ سٹیشن کے جاری کیے گئے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) این اے 166 کے آزاد امیدوار پر نس بہاول عباس خان عباسی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید علی حسن گیلانی نے قومی اسمبلی کے نشست کے انتخابی نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواستیں دے دیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار کنول شوزب نے ن لیگ کے کامیاب امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی پر انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کامیاب امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی اقامت گاہ سے مبینہ طور پر ووٹوں سے بھرے بیلٹ باکس گورنمنٹ طلعت زہرہ گرلز ڈگری کالج کے پولنگ اسٹیشن پر لائے گئے خواتین کی موجودگی میں ان کی نمائندہ مس نا ہید نے پریذائیڈنگ آفیسر کی توجہ مبذول کرائی مگر انکے کان پر جوں تک نہ رینگی -انہوں نے پولیس پر بھی ڈرانے دھمکانے جیسے الزامات لگائے اور کہا کہ دھاندلی کے لیے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو بغیر انگوٹھے اور پولنگ اسٹیشن کے نام کے پینتالیس نمبر فارم جاری کیے گئے –

مزید پڑھیں