Contact Us

احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کی سابقہ حلقہ بندی بحال مگر دونوں صوبائی حلقوں کی نئی حلقہ بندیاں جوں کی توں موجود

NA 166 AhmedpurEast constituency old delimitation restored

احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کے لیے پرنس بہاول عباس خان عباسی آزاد مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ن لیگ اور مخدوم سید علی حسن گیلانی پیپلز پارٹی کے مابین مقابلہ ہوگا

پرنس بہاول عباس عباسی نے ایک سیاسی جماعت کو خیر آباد کہا جبکہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی پانچویں سیاسی جماعت اور مخدوم سید علی حسن گیلانی اپنے سیاسی کیریئر میں تیسری سیاسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں

امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے سیاسی نووارد مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کو 1998 میں بلا مقابلہ چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور منتخب کرایا اسی طرح انہوں نے 2002 کے عام انتخابات میں مخدوم سید علی حسن گیلانی کو اپنی جگہ ایم این اے منتخب کرایا

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی حلقوں کی حد بندی کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کے بعد ابتدائی فہرستیں جاری کر دی ہیں جس کے تحت این اے 166 احمد پور شرقیہ کی قومی اسمبلی کی سابقہ حلقہ بندی بحال کر دی گئی ہے تاہم تحصیل احمد پور شرقیہ کے دونوں پرانے صوبائی حلقوں کو بحال نہیں کیا گیا -,این اے 166 کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے تین امیدواروں پرنس بہاول عباس خان عباسی (آزاد), مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی (مسلم لیگ ن )اور مخدوم سید علی حسن گیلانی (پیپلز پارٹی) کے مابین مقابلہ ہوگا

روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے سروے کے مطابق پرنس بہاول عباس خان عباسی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور انہوں نے نو مئی کے واقعے کے بعد اس سے علیحدگی اختیار کی اس طرح وہ اب 2018 کی طرح اب دوسری مرتبے فروری 2024 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امیدوار کے طور پہ حصہ لیں گے یوں پرنس بہاول عباس عباسی نے اپنے پانچ سالہ سیاسی کیریئر میں ایک سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کی ہے-, قومی اسمبلی کے نشست کے دوسرے امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کو امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے 1998 کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ پر ضلع کونسل بہاولپور کابلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرایا تھا اور وہ بعد ازاں 2002 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں نواب صلاح الدین عباسی کے پینل میں ہی وہ تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ منتخب ہوئے تھے

مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اپنی تحصیل نظامت کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے مگر انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اسی طرح وہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے بعد ازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا اور اب وہ ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں – اس امر کا قوی امکان ہے کہ انہیں ن لیگ کا احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کے لیے ٹکٹ مل جائے گا یوں مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں پانچ سیاسی جماعتیں تبدیل کی ہیں

احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کے تیسرے امیدوار مخدوم سید علی حسن گیلانی ہیں جنہیں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے 2002 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر احمد پور شرقیہ کی قومی نشست سے ایم این اے منتخب کرایا تھا لیکن ق لیگ کی حکومت کے دورے اقتدار کے آخری دنوں میں مخدوم سید علی حسن گیلانی نے قاف لیگ کو جھنڈی کرا دی اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے -,2013 کے عام انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ کے ن کے ٹکٹ پر ایم این اے کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی لیکن بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن کو بھی خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملا لیا انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اس مرتبہ بھی وہ 2024 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور یوں اس طرح مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اپنے 24 سالہ سیاسی
کیریئر میں تین سیاسی جماعتیں تبدیل کی ہیں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تینوں امیدوار انتخابی اکھاڑے میں موجود ہیں جنہوں نے
اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے

مزید پڑھیں