Contact Us

میرے تین تجویز و تائید کنندگان وکلا کو گزشتہ شب ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا کنول شوزب

My three proposers and seconders picked by police,says Kanwal Shozab

ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی الیکشن کمیشن اور عدالتیں کوئی ایکشن نہیں لے رہیں پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے

جنوری 2022 کے بعد کبھی ملک سے باہر نہیں گئی ایف آئی اے کے پاس اس کا ریکارڈ موجود ہے مگر میرے سکاٹ لینڈ جانے کی جھوٹی خبریں چلوائی گئی امیدوار قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کی وائس ایپ کال کے ذریعے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو

احمد پور شرقیہ: پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کنول شوزب نے کہا ہے کہ این اے166سے ان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی روکنے کے لیے گزشتہ شب ان کے تین تجویز و تائید کنندگان شیخ نوید ایڈووکیٹ، چوہری ذلفقار علی ایڈووکیٹ اورظفر علی ایڈووکیٹ کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی-  وہ وائس ایپ کال کے ذریعے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کر رہی تھیں- انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس وقت مملکت پاکستان میں کوئی نظام رائج نہیں کھلے عام بے شرمی سے آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں -پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے مگر الیکشن کمیشن اور عدالتیں کوئی ایکشن نہیں لے رہیں- کنول شوزب  کا کہنا تھا کہ وہ  22 جنوری 2022 کے بعد کبھی ملک سےباہر نہیں گئیں
 ایف ائی اے کے پاس اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے مگر ان کے خلاف غلط خبریں چلوائی گئیں کہ وہ پاکستان سے  سکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے 
 کنول شوزب نے مزید بتایا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور عدالت عالیہ اس سلسلے میں انہیں کلیر  قرار دے چکی ہے -ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے ملک مظفر کریم ایڈوکیٹ کو پاور آف اٹارنی دی تھی لیکن  ان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ  پولیس کے ہتھےنہ چڑھ سکے-
 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس صورتحال کا نوٹس لے اور ذمہ دار پولیس ملازمین اور افسران خلاف کاروائی کرے

مزید پڑھیں