Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Mou between iub and Department of Metrological

اسلامیہ یونیورسٹی اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مابین موسمیات کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط — اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب اور حاحبزاد خان جنرل ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپاٹمنٹ نے دستخط کیے

اسلامیہ یونیورسٹی بہا ول پور اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مابین موسمیات کے شعبے میں تحقیق، استعدارکار میں اضافے، موسمیاتی پیشگوئی اور متعلقہ امور سے متعلق باہمی اشتراک و تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب اور حاحبزاد خان جنرل ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپاٹمنٹ نے دستخط کیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور زرعی شعبے میں غیر معمولی تحقیق کررہی ہے۔ زراعت کا موسمی حالات سے گہرا تعلق ہے اس سلسلے میں اکیڈمیا، زرعی اور موسمیات کے ماہرین کا آپس میں رابطہ اور تعاون بہت ضروری ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے اپنے ماہرین کی استعدادکار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کر ے گی۔ موسمیات، زراعت، گلیشیرسے متعلق معلومات کا ڈیٹا بنک مرتب کیا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں علاقائی موسمیاتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ کلائمیٹ سائنسز میں تدریس و تحقیق کے لیے ایک سینٹر آف ایکسلینس قائم کیا جائے گا۔ گلیشیرکے پگھلنے، دریائی بہاؤ اور اس کے فوڈ چین پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نوجوان سائنسدانوں کو تربیت کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ مصنوعی بارش کے نظام کے ذریعے فروٹ باسکٹ آف پاکستان میں تبدیل کرنے کے لیے تحقیق و تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں