اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موٹروے ایم فائیو المناک آئل ٹینکر حادثہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی ایم پی اے

Iftikhar Gillani

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) موٹروے ایم فائیو پر ہونے والا المناک حادثہ آئل ٹینکر کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہید ہونے والے اور ان کی لاشیں جھلسنے سے بہت بڑا دلی صدمہ ہوا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و سجادہ نشین دربار محبوب سبحانی رحمتہ اللہ علیہ مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے اپنے صاحبزادوں مخدوم سید احمر رضا گیلانی مخدوم سید عمر رضا گیلانی کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن ایم فائیو موٹروے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں شہید زندگی کی بازی ہار جانے والے افراد کا گہرا اور دلی صدمہ ملا ہے اور شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں  مزید کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو ناگہانی موت اور ہر حادثات سے بچائے انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ملاقات کرکے احمد پور شرقیہ میں برن یونٹ کے قیام کا کہوں گا اگر برن یونٹ ہوتا تو بہت سے قیمتی جانیں بچ سکتی تھی ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

مزید پڑھیں