بہاول پور:یکم/دسمبر( ) ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروس کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم،اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر فیصل احمد، سب رجسٹرار جام اسلم، ریونیو افسران و ریونیو سٹاف موجود تھا۔ریونیو عوامی خدمت سروس میں لوگوں کی ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اہم اقدام کا مقصد لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل و شکایات کا ایک ہی چھت تلے حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروس ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے میں منعقد کی جارہی ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروس میں فرد کا اجرا، درستگی ریکارڈ،انتقال، رجسٹری، ڈومیسائل اور ریونیو سے متعلقہ دیگر امور کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔واضح رہے کہ ریونیو عوامی خدمت سروس ضلع کی تمام تحصیلوں میں منعقد کی گئیں جس میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔