Contact Us

کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس

monsoon planting campaign

بہاول پور:21/جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن(ر) محمد وسیم، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطاء خان، محکمہ جنگلات، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی،محکمہ ماحولیات،محکمہ زراعت، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اربن پلانٹیشن کو فروغ دینے اور وسیع پیمانے پر شجرکاری کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیع پیمانے پر شجر کاری کا احیاء وقت کا تقاضا ہے اور شہری علاقوں میں شجرکاری کو فروغ دے کر درجہ حرارت کو معتدل بنایا جاسکتا ہے۔اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں، رہائش گاہوں، دفاتر، گرین بیلٹس اور پبلک پارکس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔نیزملحقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ شجر کاری کے حوالہ سے عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے میگا ایونٹس بھی منعقد کرے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنے تمام سٹاف ممبران کے ہمراہ شجرکاری کے حوالہ سے جاری مہم کے دوران ایک دن شجر کاری کا انعقاد کریں اور اس دوران نہ صرف زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں بلکہ مستقبل میں ان کی نگہداشت اور نشونما پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے سیکرٹری توانائی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں