Contact Us

عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ اجلا س

Authorities review security arrangements for February 2024 elections

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس شاہ اور سول و ملٹری افسران موجود تھےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ظہیر انور جپہ نے جنرل الیکشن کے حوالہ سے انتظامات بارے آگاہ کیا 

۔
بہاول پور:17/ جنوری: عام انتخابات 2024ء کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس شاہ اور سول و ملٹری افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق الیکشن کے انعقاد اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ضلع میں جنرل الیکشن 2024ء کے انعقاد کے حوالہ سے انتظامات بارے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس شاہ نے پر امن طریقہ سے انتخابی عوامل کے انعقادکے حوالہ سے بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور ضابطہ اخلاق کے مطابق انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں