Contact Us

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

milad-ul-nabi-event-at-government-sadiq-college-women-university-bahawalpur

محفل میلاد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف ، سربراہان شعبہ جات،فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی

بہاول پور:7/ اکتوبر: دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت  عقیدت و احترام سے منانے کے لئے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے محفل میلاد النبیؐ برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف  نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے تما م جہانوں کو روشنی ملی۔حضور اکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے قبل عورت پر ظلم کیاجاتا تھامگر آپؐ نے عورت کو اس کا مقام دیا۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں طالبات سے کہا کہ وہ سیرت طیبہؐ اور قرآن پاک کو با ترجمہ پڑھیں تاکہ اسوۂ رسولؐ کے مطابق زندگی بسر ہوسکے۔بابرکت محفل کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ بعد ازاں یونیورسٹی طالبات نے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز سمیت مس امِ لیلیٰ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورمعاشرے میں امن کے موضوع پر گفتگو کی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فرزانہ اقبال نے درود سلام پیش کیا اورملکی سلامتی و امت مسلمہ کے لئے دعا کرائی۔ محفل میلاد میں ایڈیشنل رجسٹرارمس فاطمہ مظہر، خزانہ دارڈاکٹر رخسانہ رشید، سربراہان شعبہ جات،فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں