Contact Us

پرنس بہاول عباس خان عباسی سے میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے نومنتخب عہدیداران کی صادق گڑھ پیلس میں ملاقات

Meeting of Prince Bahawal with officials of Media Club Ahmedpur Sharqia

احمدپورشرقیہ(  نامہ نگار )  پرنس بہاول عباس  خان عباسی نے میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے نومنتخب عہدیداران  سے  صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کی -اس موقع پر میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن اور جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری سمیت جملہ عہدیداران نے نواب آف بہاولپور کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور بتایا کہ میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اس موقع پر پرنس  بہاول عباس خان  عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت  کی جانب سے کی گئی مہنگائی نے عوام کا سکون چھین لیا، لوگ پریشان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔حالیہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے حکومت اپنے اللے تللوں کے لیے عوام پر ٹیکس لگا رہی ہے بجٹ کے اندر منی بجٹ پیش کیے جارہے ہیں عام آدمی کے لئے اشیاء صرف خریدنا اور گھر چلانا مشکل ہوتا جارہا ہے سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، کاروبار ٹھپ اور بے روزگاری خوفناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ معاشی تباہی کی وجہ سودی نظام، کرپشن اور نااہل حکمران ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لینے کی پالیسیاں ناکام ہو گئیں۔ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا سودا کرنے والے حکمران قوم کے مجرم ہیں۔  حکمران جماعتوں میں جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے۔ ہر روز نیا بجٹ آتا ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ اتحادی حکومت کے گزشتہ کارکردگی ناکامیوں، محرومیوں اور مایوسیوں کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف  ایک ایسی فلاحی ریاست چاہتی ہے  جس کی مثال قبل ازیں سابق ریاست بہاولپور میں قائم تھی جس میں سیاست کاروبار نہیں بلکہ خدمت ہو، افراد اور خاندانوں کی بجائے خلق خدا کا راج ہو۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں اللہ کا نظام نافذ ہو گا تو امن، ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ ، عوام  تحریک انصاف  پر اعتماد کریں۔ ہم ملک میں، لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے   غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کرینگے۔ ، قوم ہمارا ساتھ دے۔ اس موقع پر محمد اسماعیل قریشی ۔راشد جمال کے علاوہ میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے عہدے داران اعجاز حسین مغل بشیر احمد مغل صابر علی مغل جاوید حسین مغل آغا محمد سلیم ملک طارق چنڑ مہر طارق سیال حافظ شفیق احمد  زبیر محمود خان ملک عابد حسین امجد حسین انور غلام حسین قریشی اور ارشد جاوید کمبوہ بھی موجود تھے 

مزید پڑھیں